Nayab shafaq
غزل
کیا امید تم سے ہم کریں تم شاد کرو گے
گلشن کو میرے کس طرح آباد کرو گے
گلشن کا گل نہیں ہوں مجھے خار ہی سمجھو
جب ہم نہیں ہوں گے تو مجھے یاد کرو گے
شیروں کی دھاڑوں سےتھراتے ہیں پتھر
نہ سمجھو گے میری بات تو فریاد کرو گے
میں آہنی دیوار ہوں اہل ادب میں
کیوں مجھ کو گراؤ گے برباد کرو گے
میرے پھوس کے چھپر سے ہے آندھی کو عداوت
شفقؔ گفاؤں کو بس آباد کرو گے
ابصار خاں عرف نایاب شفقؔ
لکھیم پور کھیری یوپی انڈیا ®©
Amir
14-Sep-2022 05:19 PM
bahutt khub
Reply
Seyad faizul murad
14-Sep-2022 09:50 AM
وااااہ کیا بات ہے
Reply
Maria akram khan
14-Sep-2022 12:00 AM
Uffff bohat ziada Kamal ki ghazal Hai 👌❤️
Reply